21 جولائی 2015 - 12:02
اقوام متحدہ : ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے سلامتی کونسل میں جامع مشترکہ ایکشن پلان کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک ایران کے باقی ماندہ ایٹمی مسائل حل ہو جائیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران مخالف پابندیاں ختم کئے جانے سے متعلق قرارداد کی منظوری کے موقع پر کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ پابندیوں کے خاتمے اور عالمی برادری اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ اعتماد سازی کے مقصد سے ویانا معاہدے کے باقی ماندہ مسائل کے حل کے لئے موقع دیئے جانے کی حمایت کرتا ہے۔ فرحان حق نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل کی قرارداد اور پابندیوں کے خاتمے کی حمایت میں پیر کے دن جو بیان جاری کیا وہ ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے اشتراک عمل میں بہت زیادہ موثر ہو گا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کے پاس سنہ دو ہزار پندرہ کے اختتام تک ایران کے ساتھ اپنے باقی ماندہ مسائل کو حل کرنے کا وقت ہو گا۔ واضح رہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک نے چودہ جولائی کو جس جامع مشترکہ ایکشن پلان پر دستخط کئے تھے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے پیر کے دن اس کی توثیق کر دی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169